ڈیڑھ کروڑ سے زائد کی چوریاں، لاکھوں کے ڈاکے، فائرنگ سے شہری زخمی

June 02, 2023

لاہور(کرائم رپورٹر،کرائم رپورٹر سے )صوبائی دارالحکومت میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں کو لاکھوں روپے کی نقدی اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم کر دیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق اچھرہ میں ڈاکو عامر فیاض کے آفس سے 26ہزار روپے ،موبائل فون چھین کر مزاحمت پر گولی مار کر فرار ہو گئے، اچھر ہ میںگھر میں دوران ڈکیتی ڈاکوؤں کی فائرنگ،شہری زخمی،ایک ڈاکوگرفتار،دو ڈاکو فرار ہوگئے۔اچھرہ میں نعیم کے گودام سے 22لاکھ کا کپڑاچوری ، ہربنس پورہ میں ڈاکو جعفر حسین کے گھر سے 12لاکھ 32ہزار روپے، جنوبی چھاؤنی میں ڈاکو حمزہ کے دفتر سے ایک کروڑ 25لاکھ 80ہزار کی مشینری ، نقدی اور موبائل فونز چور ی کر فرار ہو گئے، گلبرگ میں اسامہ عمر سے 15لاکھ 20ہزار روپے، جنوبی چھاونی میں عمر فراز کی آئل چینج کی دکان سے 50ہزار روپے، گڑھی شاہو میں عمر کے کلینک سے 77ہزار رو پے،ہنجر وال میں سیف الرحمن کی ورکشاپ سے ایک لاکھ 40ہزار ر وپےجبکہ نواں کوٹ میں ڈاکوگن پوائنٹ پرمزمل بٹ کی ایک دکان سے ایک لاکھ 65ہزار ر وپے ، دوسری دکان سے 2لاکھ 35ہزار روپے چھین کر فرار ہو گئے، مانگا منڈی سے علی رضا، قائد اعظم انڈسٹریل اسٹیٹ سے نور، لیاقت آباد سے حارث علی ، گارڈن ٹاؤن سے جاوید ،کاہنہ سے فیاض اور اسحاق ، نشتر کالونی سے اشفاق مسیح سے ڈاکوؤں نے موٹرسائیکلیں اور نقدی چھین لی۔ ہیئر کے علاقے سے منظور اور گلشن راوی کے علاقے سے ارسلان خان کی کاریں ، لٹن روڈ، شیراکوٹ، نولکھا، مصطفی آباد، مصری شاہ، باغبانپورہ سے موٹرسائیکلیں چوری ہوگئیں۔