PTI کی گرفتار خواتین نے جیل میں تشدد اور زیادتی کی تردید کر دی

June 03, 2023

لاہور(نمائندہ جنگ) پاکستان تحریک انصاف کی گرفتار خواتین رہنماؤں نے جیل میں تشدد کی تردید کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ہمارے ساتھ جیل میں کوئی زیادتی نہیں ہوئی،لیکن ہمیں جیل میں رکھنا زیادتی تھی،جب ہم نے کچھ کیا ہی نہیں تو رکھنا ہی نہیں چاہیے تھا،پی ٹی آئی خواتین کارکنان اور رہنما ؤں کو انسدادِ دہشت گردی عدالت میں پیش کر دیا گیا۔ذرائع کے مطابق9مئی کو جناؤح ہاؤس پر حملہ اور جلاؤ گھیراؤ کے بعد حراست میں لی جانے والی پاکستان تحریکِ انصاف کی خواتین کارکنان اور رہنما ؤں کو انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں پیش کر دیا گیا ۔تھانہ سرور روڑ پولیس نے تحریکِ انصاف سے وابستہ خواتین ملزمان کو گذشتہ روز شناخت پریڈ مکمل ہونے پر عدالت پیش کیا۔خواتین ملزمان میں صنم جاوید، طیبہ راجہ، عالیہ حمزہ سمیت سات دیگر شامل تھیں ۔