راولپنڈی (نمائندہ جنگ)بانی پی ٹی آئی سے جمعرات کو وزیراعلیٰ خیبر پختون خواسمیت کسی کی ملاقات نہیں ہوسکی ،علی امین گنڈا پور انتظار کرتے رہے ،ملاقات کی اجازت نہ ملنے پر واپس چلے گئے،جمعرات کو عمران خان سے ملاقات کرنے کے لئے وزیراعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈا پور سینٹرل جیل راولپنڈی آرہے تھے کہ انہیں نجی فارماسیوٹیکل کمپنی کے سامنے ناکہ سے آگے نہیں جانے دیاگیا،وہ اجازت ملنے کا انتظار کرتے رہے اور ملاقات کی اجازت نہ ملنے پر واپس روانہ ہوگئے ،ان کے علاوہ شاہد خٹک،جمال احسن خان ،مینا خان،معظم جتوئی، ذوالفقار خان اورفتح اللہ برکی بھی ملاقات کئے بغیر واپس روانہ ہو گئے۔