کراچی (نیوز ڈیسک) بھارت سےجنگ ہوئی تو ہم ہی جیتیں گے ، 79 فیصد پاکستانیوں کا عزم ،بھارتی جارحیت کے جواب میں پہلے جنگ شروع کرنے پر رائے عامہ تقسیم ،پاکستانی عوام کی اکثریت بھارت سے جنگ کی حامی نہیں ہے مگر اگر جنگ ہوئی تو 79 فیصد پاکستانی کہتے ہیں کہ جنگ ہم ہی جیتیں گے ، 78فیصد پاکستانیوں نے بھارتی ایئرلائنز کےلیے فضائی حدود بندکرنے کے حکومتی اقدام کو درست قرار دیا۔ اس بات کا پتہ گیلپ پاکستان کے سروے سے چلا ، جس میں ملک کے سو سے زائداضلاع سے کئی سوپاکستانیوںنے حصہ لیا،سروے میں دونوں ملکوں کے درمیان جنگ میں جیت کے سوال پر 12فیصد پاکستانیوں نے کہا ہر حال میں امن کو راستہ دینا چاہیے ، جنگ میں کسی کی جیت نہیں ہوتی،2فیصد نے بھارت جبکہ7فیصد نے اس سوال کا کوئی جواب نہیں دیا،بھارتی جارحیت کے جواب میں جنگ شروع کرنے کے سوال پررائے عامہ تقسیم نظرآئی ، 54فیصد پاکستانیوں نے جنگ شروع کرنے کی مخالفت کی جبکہ 43فیصد نے کہابھارت سے کھل کر جنگ کی جائے، 3فیصد نے اس سوال کا کوئی جواب نہیں دیا،سروے میں 78فیصد پاکستانیوں نے بھارتی ایئرلائنز کےلیے فضائی حدود بندکرنے کے حکومتی اقدام کو درست قرار دیا،14فیصد نے اقدام کو غلط کہاجبکہ 8فیصد نے اس سوال کا کوئی جواب نہیں دیا۔