اسلام آباد (نمائندہ جنگ) عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہےبھارتی حملے میں ہمارے 31لوگ شہید ہو گئے ہیں، ہر جگہ پر یہ ڈرون گرا رہے ہیں، کیا پاکستان نے کوئی جواب دیا ہے؟ نواز شریف اور مودی دوست ،نورا کشتی ہو رہی ہے ،ملٹری کورٹ پر جلدی سے فیصلہ کروا لیا ، ہمارے ہر شہر کے اندر ڈرونز آ کر گر رہے ہیں، سویلینز مارےجارہے ہیں، مجھے بتائیں کہ کدھر ہوئی ہے جوابی کارروائی؟ پاکستان میں کسی ملٹری انسٹالیشن پر کوئی حملہ ہوا ہے؟علیمہ خان کا کہنا تھا ذرا بتائیں کہ جہاز کدھر ہیں جو گرے ہیں؟ گذشتہ روز بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ہندوستان اگر سچ مچ مارنا چاہتا تو بم تو بڑے آرام سے مار سکتا تھا، یہ چھوٹے چھوٹے ڈرونز کیا گر رہے ہیں؟نواز شریف اور مودی دوست ہیں، نواز شریف کی حکومت میں مودی کیسے اٹیک کر سکتا ہے؟ یہ نورا کشتی ہو رہی ہے۔