• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی جارحیت کیخلاف آج ریلیاں نکالی جائیں گی، سرار رحیم

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے سیکریٹری جنرل اور جی ڈی اے کے سیکریٹری اطلاعات سردار عبدالرحیم نے کہا ہے کہ بھارتی جارحیت کے خلاف جمعہ کو شہر بھرسےتحفظ پاکستان ریلیاں نکالیں جائیں گی جو فوارہ چوک گورنر ہاؤس3بجے پہنچیں گی ، جہاں پر بھارتی جارحیت کے خلاف عوامی جلسہ ہوگا، جلسے سےجی ڈی اے اور دیگر جماعتوں کے رہنما خطاب کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے بیان میں کیا سردار عبدالرحیم نے مزید کہا کہ پیر صاحب پگارا کے لاکھوں حر فورس کے مجاہدین پاک افواج کے جوانوں کے ساتھ پاکستان کے سرحدوں کی حفاظت کے لیے چوکس کھڑے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید