لندن (جنگ نیوز) آسٹریلوی ہم جنس پرست فٹ بال اسٹار سیم کیر اور امریکی کھلاڑی کرسٹی میوس نے اپنے پہلے بچے کی پیدائش کا اعلان کیا ہے۔ دونوں نے بچے کی تصویر انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ہمارا چھوٹا لڑکا آ گیا ۔ یہ جوڑی 2021 سے ساتھ ہے اور 2023 میں منگنی کر چکی ہے۔ انہوں نے نومبر 2024 میں اپنی حاملہ ہونے کی خبر دی تھی۔ کیرانگلش کلب چیلسی سے منسلک ہیں ۔