• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور ہائیکورٹ نے سوئی گیس بلوں میں لیوی ٹیکس کا نفاذمعطل کردیا

لاہور( نمائندہ جنگ) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس انوار حسین نے سوئی گیس بلوں میں لیوی ٹیکس کے نفاذ کو معطل کر تے ہوئے وفاقی حکومت، سوئی نادرن گیس اور فریقین سے تحریری جواب جواب طلب کر لیا،عدالت نے ابتدائی دلائل سننے کے بعد فروری 2025 کے بلوں میں لیوی ٹیکس کی وصولی کو فوری طور پر روک دیا ، بھمرا ٹیکسٹائل مل و دیگران نے مؤقف اختیار کیا کہ وفاق کی جانب سے سوئی گیس کے بلوں میں لیوی ٹیکس کا نفاذ آرڈیننس 2025 کے ذریعے کیا گیا جو قانونی طور پر فروری 2025 کے بلوں پر لاگو نہیں ہو سکتا، آرڈیننس کا اطلاق صرف اس کے اجراء کے بعد ہونے والے بلوں پر ہو سکتا ہے، اس کا پچھلی تاریخوں پر اطلاق آئینی طور پر غلط ہے۔
اہم خبریں سے مزید