• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بی ایم پی پروگریسو کا یو بی جی اور بزنس مین پینل اتحادکا حصہ بننے سے اظہار لاتعلقی

کراچی ( سہیل افضل) بی ایم پی پروگریسو نےیو بی جی اور ر بزنس میں پینل میں اتحادکا حصہ بننے سے لاتعلقی ظاہر کر دی ہے ، تفصیلات کے مطابق ایف پی سی سی آئی میں بر سر اقتدار گروپ یو بی جی نے اپوزیشن کے انجم نثار گروپ کے ساتھ اتحاد کا فیصلہ کرتے ہوئے آئندہ الیکشن میں متفقہ امیدوار میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا ہے ،یو بی جیاور بزنس مین پینل کے رہنماوں کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ بزنس کمیونٹی کے مفاد میں کیا گیا ہے ،اس فیصلے سے ایف پی سی سی آئی میں اچھے امیدوار لانے میں مدد ملے گی، ووٹوں کی خرید و فروخت اور چھوٹے گروپوں کی بلیک میلنگ سے بھی نجات ملے گی،تاہم دوسری جانب ایف پی سی سی آئی برسر اقتدار گروپ کے اہم اتحادی بی ایم پی پروگریسو نے اس اتحادکا حصہ بننے سے لاتعلقی ظاہر کر دی ہے ، ایف پی سی سی آئی میں برسر اقتدار گروپ بی ایم پی پروگریسو کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گروپ کی کابینہ کا اہم اجلاس بدھ کو کراچی میں منعقد ہوا ۔جس میں چیئرمین بی ایم پی پی ثاقب مگوں نے اپنے اراکین کو بتایا کہ گذشتہ ہفتے ان کی لاہور میں اپنے اتحادی یو بی جی کے عہدیداروں سے ملاقات ہو ئی ہے جس میں انھیں بتایا گیا ہے کہ یو بی جی اور اپویشن گروپ بی ایم پی کے درمیان اتحاد کے لئے رابطہ ہوا ہے ،اپوزیشن کے رہنما انجم نثار کی کوشش ہے کہ کہ یو بی جی اور بی ایم پی میں اتحاد کیا جائے ،مجھے بتایا گیا کہ اس اتحاد کے حوالے سے یو بی جی کی لیڈر شپ نے ہماری رائے جاننے کی خواہش مند ہے، کیونکہ ہم یو بی جی کے اتحادی ہیں ،آج کا اجلاس اسی مقصد کے لئے طلب کیا گیا ہے ،تاکہ باہمی مشاورت سے فیصلہ کیا جا سکے ، ترجمان کے مطابق اجلاس میں طویل مشاورت کے بعد متفقہ فیصلہ کیا گیا کہ یہ وقت سیاست کا نہیں کاروباری برادری کو بے شمار مسائل کا سامنا ہے ، ایف پی سی سی آئی کے منتخب نمائندوں کو سیاست سے بالاتر ہو کر صرف اور صرف کاروباری برادری کے مسائل اور حل کرنے پر توجہ مرکوز رکھنی چاہیے ،اس وقت بی ایم پی پی کو کسی بھی اتحاد کا حصہ بننے میں کوئی دلچسپی نہیں ،تاہم آئندہ اپنی جنرل کونسل کے اجلاس میں اس پر مزید بحث کر کے مستقبل کا لائحہ عمل مرتب کیا جائے گا،ذرائع کے مطابق یو بی جی نے مستقبل میں اپنے اتحادی بی ایم پی پروگریسو سے اپنی راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کیا ہے ،یو بی جی اور انجم نثار کا اتحاد اسی سلسلے کی کڑی ہے۔
اہم خبریں سے مزید