کراچی(اسٹاف رپو رٹر)جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کا جمعہ9مئی کو ملک بھر میں دفاع وطن منانے کا اعلان، علماء خطباء جمعہ کےاجتماعات میں ہندوستان کی جارحیت کی مذمت کی قرارداد منظور کروائیں ۔مولانا فضل الرحمان اپنے وطن کے دفاع کیلئے ہر قربانی دیں گے، وطن کے دفاع کے لیے ہم سب ایک ہیں ۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہماری بہادر فوج جو بڑی مضبوطی اور جرات کے ساتھ وطن کے دفاع کے لئے دشمن کے سامنے کھڑی ہے ، پوری قوم ان کی پشت پر ہے۔