• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈہرکی: بھارتی ڈرون گر کر تباہ، ایک کاشتکار شہید، دوسرا زخمی

ڈہرکی(محمد کلیم صادق بھٹی) نامعلوم ڈرون طیارہ گر کر تباہ،ملبے کی زد میں آ کر زخمی ہونے والا 1 ایک شخص شہید اور 1 شخص شدید زخمی ہو گیا ہے۔ واقع کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز اور ایگزیکٹو انتظامیہ میں کھلبلی مچ گئی اور متاثرہ علاقے سمیت ضلع بھر کی عوام میں تشویش اور خوف و ہراس کی لہر دوڑ گئی۔ اس کے باوجود موقع پر موجود مقامی لوگوںکی بھاری تعداد نے پاک فوج کے حق میں نعرے لگائے۔تفصیلات کے مطابق آج صبح نامعلوم سمت سے آنے والا نامعلوم ڈرون طیارہ اچانک ڈہرکی کے نواحی سرحدی علاقے کھینجو پولیس تھانہ کی حد کے مقامی گاؤں سرفراز احمد لغاری میں اس وقت گر کر تباہ ہو گیا جب مقامی کاشتکار ے زمین پر کام کاج کر رہے تھے۔ کسی نامعلوم نشانے کا نشانہ بن کر نیچے گرنے والے ڈرون طیارہ کے ملبے کی زد میں آ کر 2 مقامی کاشتکار شدید زخمی ہو گئے ہیں جس کی شناخت مختیار احمد لغاری اور محمد عیدن لغاری کے نام سے ہوئی ہے۔ جس کو مقامی لوگوں نے مقامی ماڑی گیس کمپنی کی مدد سے علاج کے لئے فوری طور پر ڈہرکی سول اسپتال منتقل کیا۔جس میں سے مختیار احمد لغاری زخموں کی تاب نا لاتے ہوئے شہید ہو گیا۔
اہم خبریں سے مزید