• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اقبال حسین کو ڈائریکٹر جنرل پکرٹ کا چارج دیدیا گیا

اسلام آباد (ساجد چوہدری )وزارت سائنس و ٹیکنالوجی نے پاکستان کونسل آف رینیو ایبل انرجی ٹیکنالوجی (پکرٹ)کے ڈائریکٹر جنرل کی گریڈ 21کی پوسٹ کا لک آفٹر چارج گریڈ بیس کے افسر اقبال حسین کو دیدیا ، وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی کی منظوری کے بعد انہیں یہ چارج دیا گیا ، اس سے قبل یہ چارج چیئرمین پی سی ایس آئی آر ڈاکٹر حسین عابدی کے پاس تھا ، واضح رہے وفاقی کابینہ کے فیصلے کی روشنی میں ادارہ بند ہونے جا رہا ہے اور اس کی اشیاء و مشینری وغیرہ دیگر اداروں کو منتقل ہونی ہے۔
اہم خبریں سے مزید