ترکیہ کے نو منتخب صدر رجب طیب اردوان نے حلف اٹھا لیا

June 03, 2023

ترکیہ کے نو منتخب صدر رجب طیب اردوان نے انقرہ میں حلف اٹھا لیا۔

صدر اردوان مسلسل تیسری بار صدر منتخب ہوئے ہیں، گرینڈ نیشنل اسمبلی کے اسپیکر نےصدر اردوان سے حلف لیا۔

صدر اردوان 28 مئی کو صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں حریف اپوزیشن رہنما کمال کلیچ دار اولو کے مقابلے میں 52 اعشاریہ 18 فیصد ووٹ لے کر کامیاب ہوئے تھے۔

تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف سمیت 113 وزرائے اعظم اور 21 سربراہان مملکت شریک ہوئے۔

صدر اردوان آج رات اپنی کابینہ کا بھی اعلان کریں گے۔

حلف لینے کے بعد ترک صدر اردوان نے کہا کہ آئین، قانون اور جمہوری اقدار کی پاسداری کروں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ اپنے فرائض اور ذمہ داری بہترین انداز میں انجام دوں گا۔

ترک صدر حلف برداری تقریب میں شریک مہمانوں کو عشائیہ بھی دیں گے۔