ملائیشیا میں روکا گیا پی آئی اے کا طیارہ پاکستان پہنچ گیا

June 03, 2023

علامتی فوٹو

ملائیشیا کی عدالت سے احکامات جاری ہوتے ہی کوالالمپور سے روانہ ہونے والا پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کا طیارہ پاکستان پہنچ گیا۔

بوئنگ 777 طیارے نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی۔

پرواز پی کے 6893 نے ہفتہ کی رات 11 بجے اسلام آباد ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی۔

رجسٹریشن APBMH کا بوئنگ 777 طیارہ لیزنگ کمپنی سے ادائیگی کے تنازع پر عدالتی حکم پر کوالالمپور میں روک لیا گیا تھا۔