پاکستان آڈٹ اینڈ اکائونٹس اکیڈمی میں پانچ روزہ تربیتی پروگرام

June 04, 2023

کوئٹہ( پ ر) سینٹر آف ایکسی لینس فار رزلٹس بیسڈ مینجمنٹ اور پاکستان آڈٹ اینڈ اکاؤنٹ اکیڈمی کوئٹہ نے گورننس اینڈ پالیسی پروجیکٹ بلوچستان اور محکمہ مالیات حکومت بلوچستان کے تعاون سے پاکستان آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس اکیڈمی میں 5 روزہ تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا جس کا مقصد حکومت بلوچستان کے جونیئر عملہ کو مالیاتی انتظام کو محکمانہ سطح پر بہترین طریقے سے انجام دہی کی تربیت دینا ہے۔ پروگرام کے شرکاء میں محکمہ تعلیم کے جونیئر عملہ کے 13 ملازمین محکمہ صوبا ئی منصوبہ بندی کے 6 محکمہ شہری منصوبہ بندی اور ترقی کے 5 محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے 1 اور محکمہ مالیات کے 3 ملازمین شامل ہیں۔ پروگرام کی افتتاحی تقریب کے موقع پر ڈاکٹر وحید نور نے تمام شرکاء کو خوش آمدید کہا اور حکومت بلوچستان کے اداروں کی عوامی سہولیات کی فراہمی اور انتظام کو بہتر بنانے کے حوالے سے کیے گئے اقدامات سے آگاہی فراہم کی۔ پانچ روزہ تربیتی پروگرام کی کامیابی کے ساتھ تکمیل ہوئی۔ اختتامی تقریب کے موقع پر مہمان خصوصی طارق عزیز لاسی ایڈیشنل سیکرٹری (ریسورس) محکمہ مالیات اورسلیم جہانگیر ایڈیشنل اکاؤنٹنٹ جنرل اے جی پی آر کوئٹہ نے تربیتی پروگرام مکمل کرنے والے شرکاء اور پی اے اے اے، کوئٹہ کے ٹرینرز کے درمیان اسناد تقسیم کی۔