کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)صوبہ کے بیشتر اضلاع میں گذشتہ 24 گھنٹے کےدوران مطلع جز وی ابر آلود رہا، تاہم شام اوررات میں کوئٹہ، زیارت، چمن، پشین، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، چاغی، نوشکی، ہرنائی، ژوب، قلات، مستونگ، بارکھان، کوہلو، بولان،سبی، نصیر آباد،لورالائی، خضدار، کیچ، پنجگور ، آواران،تربت اور لسبیلہ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی، محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ روز کوئٹہ میں زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت21،گوادر34،قلات 18،تربت38،سبی 36اورنوکنڈی میں 28ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ،محکمہ موسمیات کے مطابق بارش برسانے والا نیا سسٹم گذشتہ روزایران کے راستے پاکستان میں داخل ہوچکا ہے،نئے سسٹم کے زیراثر شمال مشرقی بلوچستان بارشوں کی توقع ہے، بارشوں کا سلسلہ تین روز تک جاری رہے گا۔ بارش کے ساتھ طوفانی ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہےمحکمہ موسمیات کے مطابق مغرب سے آنے والی ہواؤں میں آلودہ ذرات پاکستان کے مغربی حصوں تک پہنچ سکتے ہیں، ان ہواؤں کی وجہ سے ملک کے مغربی علاقوں کا فضائی معیار متاثر ہونے کا خدشہ ہے محکمہ موسمیات نے پاکستان میں کالی بارش کے امکان کو مسترد کر دیا تاہم ایران کے راستے آنے والے سسٹم میں آلودگی پیدا کرنے والے ذرات موجود ہونے کے پیش نظر ریجنل آفسز کو بارش کے نمونے جانچ کیلئے جمع کرنے کی ہدایت کر دی ہےگئی۔