• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معیاری اور جدید نصاب تعلیمی نظام کی بہتری میں اہم ہے، لعل جان جعفر

کوئٹہ(پ ر )سیکرٹری ایجوکیشن لعل جان جعفر نے بیورو آف کریکولم اینڈ ایکسٹینشن سینٹر کا دورہ کیا ایڈیشنل سیکرٹری امین اللہ خان ناصر بھی ان کے ہمراہ تھے ڈائریکٹر بیورو آف کریکولم نے انہیں ادارے کی جاری سرگرمیوں، نصاب کی تیاری و بہتری، تعلیمی معیار کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے اور مستقبل کے اسٹریٹجک اہداف کے بارے میں آگاہ کیا۔ بریفنگ کے دوران نصاب میں جدید تعلیمی رجحانات ، طلبہ کی ذہنی و عملی صلاحیتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے اصلاحات اور اساتذہ کی تربیت سے متعلق اقدامات پر بھی روشنی ڈالی گئی۔ سیکرٹری لعل جان جعفر نے کہا کہ معیاری اور جدید نصاب تعلیمی نظام کی بہتری میں بنیادی کردار ادا کرتا ہے۔ انہوں نے اس عزم کا ۱اظہار کیا کہ نصاب کو دورِ حاضر کے تقاضوں کے مطابق بنانے اور تعلیمی معیار کو مزید بہتر کرنے کے لیے اصلاحات کا عمل جاری رکھا جائے گا۔
کوئٹہ سے مزید