کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) پشتونخوا سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے صوبائی سیکرٹری وارث افغان اور سینئر معاون ایمل ساراوان نے زرعی کالج کے احاطے میں درختوں کی مبینہ کٹائی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدام ماحولیاتی توازن کے لیے نقصان دہ ہے انہوں نے مشترکہ بیان میں کہاہے کہ تعلیمی ادارے شعور، تحقیق اور ماحول دوستی کے فروغ کے مراکز ہوتے ہیں جہاں درختوں اور قدرتی وسائل کے تحفظ کو ترجیح دی جانی چاہیئے مگر افسوس کہ زرعی کالج جیسے ادارے میں ہی درختوں کی کٹائی ہورہی ہے پشتونخوا سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ اس واقعے کی فوری، شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کی جائیں۔