• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشتونخوانیپ کا عصمت اللہ مسلم اور انکی صاحبزادی کے انتقال پر تعزیت و فاتحہ خوانی

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)پشتونخوا نیپ کے رکن مرحوم عصمت اللہ مسلم پوپلزی اور ان کی صاحبزادی کے انتقال پر پارٹی قیادت اور کارکنوں کی جانب سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔ اس المناک سانحے نے نہ صرف ان کے خاندان بلکہ پارٹی کے تمام ساتھیوں اور حلقہ احباب کو غمزدہ کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں پشتونخوا نیپ کے چیئرمین اور رکن اسمبلی خوشحال کاکڑ، سید قادر آغا ، نصراللہ زیرے، فقیر خوشحال کاکڑ، رحمت اللہ صابر، ندا سنگر، ملک عبید اللہ ، عنایت اللہ اچکزئی، اکبر کاکڑ، محمود ریاض، رمضان خان، فضل الرحمن الکوزئی اور باچا خان کاکڑ سمیت دیگر رہنماؤں اور کارکنوں نےکلی پوپلزی میں مرحوم کے گھر جا کر فاتحہ خوانی کی اور سوگوار خاندان سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔
کوئٹہ سے مزید