• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سردارعبدالرحمان کھیتران کی نعیم بازئی اور عادل بازئی سے تعزیت

کوئٹہ(خ ن) صوبائی وزیر سردار عبدالرحمن کھتیران نے رکن صوبائی اسمبلی ملک نعیم بازئی کے والد رکن قومی اسمبلی عادل خان بازئی کے دادا بازئی قبیلے کی بزرگ و معزز شخصیت ملک سیف اللہ بازئی کے انتقال پر ان کے گھر جا کے تعزیت کی ۔صوبائی وزیر نے کہا کہ مرحوم ملک سیف اللہ بازئی ایک باوقار قبائلی رہنما اور نہایت بااخلاق شخصیت کے مالک تھے جنہوں نے ہمیشہ علاقے میں بھائی چارے، اتحاد اور عوامی خدمت کے فروغ کے لیے اہم کردار ادا کیا۔
کوئٹہ سے مزید