کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) پارلیمانی سیکرٹری ٹرانسپورٹ میر لیاقت لہڑی نے کہا ہے کہ عوام کی خدمت اور علاقے کی ترقی ہماری سیاست کا بنیادی مقصد ہے عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے تمام تر دستیاب وسائل بروئے کارلائے جارہے ہیں حلقہ میں اربوں روپے کی لاگت سے ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے جن کی تکمیل سے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی میں مدد لے گی انہوں نے لہڑی ہاؤس کوئٹہ میں ملاقات کرنے والے علاقے کے معززین ، قبائلی عمائدین ، پارٹی کارکنوں اور گرینڈ ہدہ سپورٹس کمیٹی کی جانب سے دیئے گئے افطار ڈنر کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہی اس موقع پر وفود نے پارلیمانی سیکرٹری میر لیاقت لہڑی کو علاقے کو درپیش مسائل ، ترقیاتی امور سے آگاہ کیا ۔ پارلیمانی سیکرٹری ٹرانسپورٹ میر لیاقت لہڑی نے ان کے مسائل کو غور سے سنا اور یقین دہانی کرائی کہ عوامی مسائل کے حل اور علاقے کی ترقی کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے حکومت بلوچستان عوامی مسائل کے حل ، نوجوانوں کے لیے مثبت سرگرمیوں کے فروغ اور کھیلوں کے میدانوں کی آبادکاری کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔