کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر)ایس ایس پی لورالائی ڈاکٹر فہد احمد نے کرپشن، بدعنوانی اور اختیارات کے ناجائز استعمال کرنے پر دو پولیس اہلکاروں (سابقہ لیویز) سپاہی درانی خان اور سپاہی نعمت اللہ کو معطل کرکے انہیں اللہ نواز شہید پولیس لائن لورالائی کلوز کر دیا ہے اس معاملے کی شفاف اور تفصیلی تحقیقات کے لیے افسران پر مشتمل ایک انکوائری کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی ہے جو الزامات کی مکمل چھان بین کرے گی۔حکام کے مطابق انکوائری رپورٹ موصول ہونے کے بعد حقائق کی روشنی میں مزید تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی اس موقع پر ایس ایس پی لورالائی ڈاکٹر فہد احمد کا کہنا تھا کہ محکمہ پولیس میں نظم و ضبط اور قانون کی پاسداری کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا اور کسی بھی اہلکار کو اختیارات کے ناجائز استعمال یا غفلت برتنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔