کوئٹہ(پ ر)انجمن اتحاد اخبار فروشاں ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈی سی کوئٹہ آفس کی جانب سے راشن تقسیم کے معاملے میں انتہائی غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا جارہا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ انجمن اتحاد اخبارفروشاں کاوفد وزیراعلیٰ بلوچستان کی جانب سے منظور شدہ راشن کے حصول کیلئے تین دن سے مسلسل ڈی سی آفس جارہا ہے لیکن یونین کے عہدیداروں سے ملاقات کی بجائے ٹال مٹول سے کام لیا جارہا ہے اس طرح کا رویہ سمجھ سے بالاتر ہے بیان میں کہا گیا کہ اس طرح کے اقدامات سے وزیراعلیٰ بلوچستان کی پرخلوص کوششوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے بیان میں کہا گیا ہے کہ عید میں اب چند دن رہ گئے ہیں اخبار فروشوں کوراشن فوری طور پر دیا جائے۔