کوئٹہ(آ ن لائن) جمعیت علما اسلام بلوچستان کے صوبائی امیر مولانا عبدالواسع نے وزیر اعلی بلوچستان کے پرسنل اسٹاف افسر سید امین کے والد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کی رہائش گاہ پر جا کر تعزیت اور فاتحہ خوانی کی مولانا عبدالواسع نے مرحوم کے لیے مغفرت، درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی انہوں نے کہا کہ والدین کا سایہ اولاد کے لیے بہت بڑی نعمت ہوتا ہے اور ان کا بچھڑ جانا ایک ناقابلِ تلافی نقصان ہے اس موقع پر مولانا عبدالواسع اور ان کے رفقا نے سید امین سمیت جملہ لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے۔