کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)جامعہ گوادر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق صابر کی سربراہی میں اجلاس منعقد ہوا جس میں جامعہ کے تعلیمی اور انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیاوائس چانسلر نے کہا کہ موجودہ ہنگامی حالات کے پیش نظر ضروری ہے کہ تعلیمی سرگرمیوں کوآن لائن جاری رکھنے کے لیے جدید ذرائع اور متبادل طریقہ کار کو اختیار کیا جائے تاکہ طلبہ کی تدریسی سرگرمیاں متاثر نہ ہوں اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی ہدایات کے مطابق جامعہ گوادر میں جاری تمام تدریسی کلاسز کو فوری طور پر آن لائن منتقل کیا جائے گا اور ادارے کے اخراجات میں کمی لانے کے لیے متعدد اہم فیصلے کیے گئے اجلاس میں جامعہ کے پہلے کانووکیشن 2026 کے انعقاد کے حوالے سے بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیاکانووکیشن کے کنوینر اور کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر رحیم مہر نے شرکا کو بتایا کہ کانووکیشن کو تاریخی اور یادگار بنانے کے لیے ہر ممکن اقدام کیاجائے گا۔