پی ٹی آئی ایم پی اے ملک شہزاد اعوان کا پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ

June 05, 2023

ملک شہزاد اعوان۔۔۔فائل فوٹو

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کےرکن سندھ اسمبلی ملک شہزاد اعوان نے پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق ملک شہزاد اعوان کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کریں گے۔

ملک شہزاد اعوان بلدیہ ٹاؤن پی ایس 116 سے رکن صوبائی منتخب ہوئے تھے۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے متعدد اہم رہنما حالیہ دنوں میں پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر چکے ہیں۔

ان میں سے بعض رہنماؤں نے سیاست سے لاتعلقی و کنارہ کشی تک کا اعلان کر دیا ہے۔