اسکاٹ لینڈ میں سوسائیڈ واچ پر رکھے جانے والے قیدیوں کی تعداد میں اضافہ

June 06, 2023

لندن (پی اے) اسکاٹ لینڈ میں سو سائیڈ واچ پر رکھنے جانے والے قیدیوں کی تعداد میں 2007سے 26فیصد اضافہ ہوگیا ہے یہ انکشاف نئے اعدادوشمار سے ہوا ہے۔ا سکاٹش لیبر کی ایک فریڈم آف انفارمیشن ریکویسٹ سے انکشاف ہو اہے کہ 2956قیدیوں کو اسکاٹش پریزن سروس کی انی شٹیٹو ٹاک ٹومی سپورٹ فراہم کر رہی ہے یہ حکمت عملی 2016میں شروع کی گئی تھی اور یہ انفرادی منصوبوں اور سمائیرٹنز سے رابطے کی فراہمی کیلئے این ایچ ایس پارٹنر کے ساتھ قریب رہ کر کام کرتی ہے جہاں تربیت یافتہ سماعت کرنے والے اضافی سپورٹ فراہم کرتے ہیں 2007میں قیدیوں کی تعداد 2509تھی جب اے سی ٹی ٹوکیئر نامی پرانی حکمت عملی پر عملدرآمد کیا جا رہا تھا۔ خودکشی یا خود کو آزا پہنچانے والے قیدیوں کی تعداد گزشتہ 16سال کے دوران گھٹتی بڑھتی رہی ہے۔ 2021میںیہ تعداد عروج پر 3217 تھی۔ لیبر کمیونٹی سیفٹی ترجمان نے کہا ہے کہ تشویشناک اعدادو شمار ثابت کرتے ہیں کہ پریزن سسٹم میں اصلاح کی فوری ضرورت ہے۔ہم سکاٹش جیلوں میں ذہنی صحت کے بحران سے دو چار ہیں جس کا سبب خطرناک حد تک قیدیوں کی تعداد میںاضافہ ہوا ہے ہم ایسی صورتحال سے بھی دوچار ہیں جہاں ممکنہ اور ذہنی صحت سے قبل کی حالت کے حامل قیدیوں کو علاج کے بجائے حراستی سزائیں دی جا رہی ہیں جو ذہنی صحت کی ناکامی کا سبب بنتی ہیں اور شراب اور منشیات کی سروسز کی طرف لیجاتی ہیں ہمیں اس چین کو توڑنے کی ضرورت ہے اور یہی وجہ ہے کہ ا سکاٹش لیبر سکاٹش حکومت پر زور دے رہی ہے کہ وہ کھلی جیلوں، محفوظ کیئر یونٹس اور ڈے کسٹڈی اپروچر خاص طور پر خواتین اور بچوں کے لئے کردار پر نظرثانی کرے ایس پی ایس کے ایک ترجمان نے کہا ہے کہ ہماری تحویل میں جو افراد ہیں ان کی ذہنی اور جسمانی صحت اور بہبود ہماری اولین ترجیح ہے بہرحال ہمارا مشاہدہ ہے کہ ہماری کیئر میں آنے والے ایسے لوگوں کی تعداد میںاضافہ ہوا ہے جو پیچیدہ ذہنی صحت کی ضروریات کے حامل ہیں اور ہم نے ٹاک ٹومی جیسی پالیسیوں کے ذریعے ان کی سپورٹ کی ہے ۔ اعدادوشمار اسی ہفتے منظرعام پر آئے ہیں جب کرائون آفس نے کیٹی ایلین اور ولیم ولنسے کی پول مونٹ ینگ اوفینڈرز انسٹی ٹیوٹشن میں 2018میں خودکشی کے ذریعے موت کی مشترکہ مہلک حادثاتی انکوائری کا اعلان کیا۔ا سکاٹش حکومت کی ترجمان نے کہا ہے کہ اپنی حراست میں موجود افراد کی ذہنی صحت اور محفوظ علاج سکاٹ لینڈ کی جیلوں کی ترجیح ہے۔