رانا سجاد اختر نے احتجاجاً PTI چھوڑ دی، پی پی میں شامل

June 06, 2023

نیوکاسل ( پ ر) نیوکاسل کے رہائشی رانا سجاد اختر نے پاکستان میں 9مئی کے پْر تشدد احتجاج ،افواج پاکستان کی تنصیبات اور شہداء کی یادگاہ اور سرکاری اور نیم سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کے سانحہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے احتجاجاً پی ٹی آئی کی رکنیت ختم کر کے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کر اعلان کر دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اوورسیز میں رہتے ہوئے ہم ہمیشہ پاکستان کی ترقی و استحکام کے لئے نیک تمناؤں کے متمنی رہے ہیں۔ دوست احباب سے بھی اپیل کرتے ہیں کہ وہ کسی بھی ایسی سرگرمیوں کا حصہ نہ بنیں جس سے ملک کی بدنامی اور اسکا نقصان ہو ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان میں جمہوریت کو پنپنے کا موقع ملے اور ہمارا ملک ترقی کرے اور خوشحال ہو۔