ایک شخص نے مبینہ پھندا لگاکر خودکشی کرلی، 2 افراد کی لاش ملیں

June 07, 2023

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سٹی ریلوے کالونی میں مکان سے 60 سالہ عبدالرحمٰن کی پھندا لگی لاش ملی جسے سول اسپتال منتقل کیا گیا، پولیس کے مطابق متوفی نجی بینک کا ملازم تھا، فجر کے وقت مبینہ طور پر خود کو پھندا لگا کر خودکشی کی ہے تاہم وجہ معلوم نہیں ہوسکی،اولڈ کلفٹن پہاڑی کے قریب سے 50 برس کے شخص کی لاش ملی جسے جناح اسپتال منتقل کیا گیا،شناخت اور موت کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی، شیر شاہ پنکھا ہوٹل کے قریب سے ایک شخص کی لاش ملی ،پولیس کے مطابق متوفی کی موت طبی معلوم ہوتی ہے ۔