کترینہ کیف کے گھر کا بجٹ کب پیش کیا جاتا ہے؟

June 07, 2023

فائل فوٹو

بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف کے گھر کا بجٹمہینے میںایک بار نہیںبلکہ 4 مرتبہ پیش کیا جاتا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ کے شوہر وکی کوشل نے اس بات سے پردہ اٹھایا ہے کہ کترینہ کیف گھر میں کام کرنے والے ملازمین کے ساتھ بجٹ کے حوالے سے ہفتہ وار میٹنگ کرتی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق وکی کوشل نے کہا ہے کہ وہ صرف سنتے ہیںجبکہ کترینہ کیف ملازمین سے اخراجات کے بارے میں پوچھتی بھی ہیں۔

وکی کوشل نے کہا کہ کترینہ کیف اور گھر کے ملازمین کے درمیان جب گھر کے بجٹ کے حوالے سے بات چیت ہو رہی ہوتی ہے تو میں صرف دیکھتا اور سنتا ہوں اور مجھے اس میں مزہ آتا ہے۔

واضح رہے کہ کترینہ کیف اور وکی کوشل نے2021 میں شادی کرلی تھی۔