چیئرمین PTI کی آج ممکنہ پیشی، سیکیورٹی کیلئے سرکلر جاری

June 08, 2023

فائل فوٹو

پی ٹی آئی چیئرمین کی آج ممکنہ پیشی کے مدنظر اسلام آباد ہائیکورٹ نے سیکیورٹی کیلئے سرکلر جاری کر دیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے محسن شاہنواز رانجھا پر حملہ اور اداروں کے خلاف بیان پر درج مقدمات میں چیئرمین تحریک انصاف آج ممکنہ طور پر پیش ہونگے۔

رجسٹرار ہائیکورٹ کی جانب سے جاری سرکلر میں آئی جی اور ضلعی انتظامیہ کو سیکیورٹی انتظامات کی ہدایت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ کورٹ روم نمبر 1 میں وکلاء اور صحافیوں کا داخلہ خصوصی پاس کے ذریعے ہو گا۔