چترال: مسافر گاڑی کھائی میں جا گری، 9افراد جاں بحق، 13زخمی

June 08, 2023

چترال کی پہاڑیوں میں دشوار گزار راستہ، فائل فوٹو

چترال کے علاقے عشریت میں مسافر گاڑی کھائی میں جا گری، واقعے میں 9 افراد جاں بحق جبکہ 13 زخمی ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق مسافر گاڑی اپر دیر سے چترال جا رہی تھی جسے عشریت چھانگول کے مقام پر حادثہ پیش آیا۔

ریسکیو حکام کا مزید کہنا ہے کہ جاں بحق افراد میں 2 بچے اور 3 خواتین شامل ہیں، لاشوں اور زخمیوں کو دروش اسپتال منتقل کر دیا گیا۔