امریکا اور برطانیہ کا نئے اسٹریٹجک معاہدے کا اعلان

June 09, 2023

سوشل میڈیا

امریکا اور برطانیہ کے درمیان نئے خطرات سے نمٹنے کے لیے اسٹریٹجک معاہدے کا اعلان کردیا گیا۔

وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر جوبائیڈن اور برطانوی وزیراعظم رشی سونک کے درمیان ملاقات ہوئی۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں روس، چین اور اقتصادی عدم استحکام کا مقابلہ کرنے کیلئے خصوصی تعلقات قائم کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

جوبائیڈن نے کانگریس سے برطانیہ کو دفاعی خریداری کے لیے ڈومیسٹک سورس کے طور پر نامزد کرنے کیلئے بات کرنے پر بھی رضامندی ظاہر کی۔

دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہوئی جب امریکی صدر جوبائیڈن غلطی سے برطانوی وزیراعظم رشی سونک کو صدر کہہ گئے۔