• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

یورپ میں ریکارڈ توڑ گرمی کی لہر نے فرانس میں بڑے پیمانے پر بجلی کا بحران پیدا کر دیا۔

 شمال مغربی فرانس میں تقریباً 68 ہزار گھروں کی بجلی منقطع ہو گئی۔

فرانسیسی حکام کے مطابق ساحلی علاقے فنیسٹرے میں بجلی کے گرڈ سے منسلک ٹرانسفارمر شدید گرمی کے باعث متاثر ہوا ہے، جس کے باعث شہر کیمپر کے قریبی علاقے میں منگل کی شب بجلی کی فراہمی معطل ہوئی، فرانسیسی گرڈ آپریٹرز کی ٹیمیں رات بھر بحالی کے کام میں مصروف رہیں۔

 حکام کا کہنا ہے کہ مکمل بجلی کی بحالی بدھ کے اختتام سے قبل ممکن نہیں ہو سکے گی، آج فرانس کے 58 علاقوں کے لیے شدید گرمی کا ریڈ الرٹ جاری ہوا ہے، جہاں درجۂ حرارت 39 سے 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔

فرانس سمیت یورپ کے مختلف ممالک اس وقت شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں، جہاں درجۂ حرارت معمول سے کہیں زیادہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید
برطانیہ و یورپ سے مزید