• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

26 سالہ آسٹریلوی جادوگر کی لاش 11 روز بعد جنگل سے برآمد

---کولاج بشکریہ بین الاقوامی میڈیا
---کولاج بشکریہ بین الاقوامی میڈیا 

آسٹریلوی ریاست کوئنز لینڈ سے لاپتہ ہونے والا 26 سالہ معروف جادوگر ڈینیئل ہیڈن کی لاش 11 روز بعد دور دراز جنگل سے برآمد کر لی گئی۔

دی سن کے مطابق ڈینیئل کو آخری بار 14 جون کو صبح 3 بجے اپنے گھر سے گاڑی میں نکلتے ہوئے دیکھا گیا تھا، وہ اس وقت ایک کاروان کے ساتھ اسپرنگ بروک علاقے کی جانب کیمپنگ کے لیے جا رہا تھا۔

جادوگر کے اہلِ خانہ کے مطابق ڈینیئل نے اسی روز صبح 6 بجے اپنا فون بند کر دیا تھا جس کے بعد ان کی تلاش کے لیے بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کیا گیا تھا۔

آپریشن کے دوران فوج، پولیس اور ڈرونز کی مدد سے کئی روز تک ڈینیئل ہیڈن کی تلاش جاری رہی تھی۔

2 روز بعد پولیس کو ڈینیئل ہیڈن کی گاڑی اور اس کے ساتھ گھر سے نکلنے والا اس کے دوستوں کا کارواں ملا جس کے بعد تلاش کا دائرہ مزید وسیع کر دیا گیا۔

بالآخر 11 روز بعد ان کی لاش ماؤنٹ کوگل نیشنل پارک سے صبح 11 بجے برآمد کر لی گئی۔

پولیس کے مطابق واقعہ مشکوک نہیں لگتا تاہم مزید تحقیقات جاری ہیں اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال بھجوادیا گیا ہے۔

ڈینئیل کے اہلِ خانہ نے واقعے پر شدید صدمے کا اظہار کیا ہے۔ 

ڈینیئل کی والدہ فارانک نے کہا کہ مجھے اب بھی امید ہے کہ میرا بیٹا زندہ ہو سکتا ہے جبکہ بھائی ایلیا جمشیدی کے مطابق ڈینیئل اکیلے کیمپنگ ٹرپس پر جاتا تھا مگر ہمیشہ رابطے میں رہتا تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید