پبلک سیکٹر ڈیولپمنٹ پروگرام کیلئے 2 ہزار 709 ارب روپے مختص

June 09, 2023

وفاقی حکومت نے بجٹ 24-2023 میں پبلک سیکٹر ڈیولپمنٹ پروگرام (PSDP) کیلئے 2 ہزار 709 ارب روپے مختص کیے ہیں۔

اگلے مال سال وفاقی ترقیاتی پروگرام کیلئے 1 ہزار 150 ارب روپے جبکہ صوبوں کے ترقیاتی پروگرام کیلئے 1 ہزار 559 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔

اس طرح قومی سطح پر ترقیاتی پروگرام کا حجم 2 ہزار 709 ارب روپے ہوگا۔

حکومت کا کہنا ہے کہ یہ رقم جی ڈی پی کا صرف 2.6 فیصد ہے، 80 فیصد تکمیل والے منصوبوں کو مکمل کرنے پر توجہ دی جائے گی تاکہ جون 2024 تک ان کی تکمیل کی جاسکے۔

براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے اور جدید ترین انفرااسٹرکچر کی فراہمی کیلئے پی ایس ڈی پی کا 52 فیصد حصہ مختص کیا گیا ہے۔

انفرااسٹرکچر کے شعبے میں ٹرانسپورٹ اور کمیونیکیشن کیلئے مجوزہ مختص رقم 267 ارب روپے، واٹر سیکٹر کیلئے مختص رقم 100 ارب روپے، توانائی کے شعبے کیلئے مجوزہ مختص رقم 89 ارب روپے ہے۔