کرن دیول اور دریشا اچاریا کی شادی 18 جون کو ہوگی

June 09, 2023

بالی ووڈ کے سینئر اداکار سنی دیول کے بیٹے کرن دیول 18 جون کو دریشا اچاریا کے ساتھ شادی کر رہے ہیں۔

دریشا معروف فلمساز بیمل رائے کی پڑ پوتی ہیں، ان کے شادی کی تیاریاں اور رسومات کل سے دھرمیندر کے گھر میں شروع ہوجائیں گی۔

شادی کی تقریبات 3 دن تک جاری رہیں گی، کرن اور دریشا پچھلے 6 برس سے ایک ساتھ تھے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق شادی میں صرف قریبی عزیز و اقارب کو مدعو کیا جائے گا۔