PAC کے دائرہ اختیار اور طلبی کیخلاف نیب کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

June 10, 2023

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے پبلک اکاونٹس کمیٹی کے دائرہ کو اختیار چیلنج کرنے اور قائم مقام چیئرمین نیب کی کمیٹی میں طلبی کیخلاف کیس 21 جون کو سماعت کیلئے مقرر کر دیا ہے گزشتہ روز نیب کی متفرق درخواست کی سماعت کے دوران نیب پراسیکیوٹر رافع مقصودنے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ قائم مقام چیئرمین کی طلبی اختیارات سے تجاوز ، عدالت معاملے میں عبوری ریلیف فراہم کر چکی ہے ،بی این پی کی نور عالم خان کیخلاف اسی نوعیت کی درخواست 6 جون کو سماعت کیلئے مقرر تھی یکساں نوعیت کی درخواست کیساتھ اس کیس کو سماعت کیلئے مقرر نہیں کیا گیا ، عدالتی حکم کے مطابق یکساں نوعیت کی درخواستوں کیساتھ یکجا کر کے کیس کو جلد سماعت کیلئے مقرر کیا جائے آڈٹ سے متعلق معاملات میں ہمیشہ پبلک اکاونٹس کمیٹی سے مکمل تعاون کیا پبلک اکاونٹس کمیٹی کی جانب سے قائم مقام چیئرمین نیب کی طلبی اختیارات سے تجاوز ہے عدالت پہلے ہی اس معاملے میں عبوری ریلیف فراہم کر چکی ہے عدالت نے درخواست کو دیگر یکساں درخواستوں کیساتھ سماعت کیلئے مقرر کرنے کا کہا تھا چیف جسٹس نے کہا کہ 21 جون کو کچھ اور کیسز بھی سماعت کیلئے مقرر ہیں نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ 21 جون کو ملازمین کی بحالی اور تنزلی کے کیسز ہیں ہماری درخواست کو الگ سنا جائے چیف جسٹس نے کہا کہ پھر آپکی مرکزی درخواست کو 21 جون کو الگ سن لیں گے۔