ہمیں انسانوں اورمعاشروں کو جوڑنا ہے، قومی امن کانفرنس

June 10, 2023

لاہور(خبرنگار)چیئر پرسن پنجاب ایچ ای سی پروفیسر ڈاکٹر شاہد منیر نے کہا ہے کہ احترام انسانیت اور رواداری تعلیم یافتہ معاشرے کی پہچان ہے ۔پی ایچ ای سی نے جامعات میں امن اور روداری کے فروغ کے لیے 34 نکات پر مشتمل امن فارمولہ پیش کیا ہے۔ ان خیالات کا اظہا انہوں نے وائس چانسلرز قومی امن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ کانفرنس کا اہتمام ہائر ایجوکیشن کمیشن نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی (نیکٹا) اور شعور فاؤنڈیشن فار ایجوکیشن اینڈ اویئرنیس نے کیا ۔ڈاکٹر شاہد منیر نے کہا کہ ہمیں انسانوں اور معاشروں کو جوڑنا ہے ۔تقریب کی ایک اہم بات نیکٹا اور ایچ ای سی پاکستان کے درمیان لیٹر آف انٹینٹ پر دستخط تھے ۔ چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر مختار احمد نے کہا کہ اس کانفرنس کے ذریعے تعلیمی اداروں میں امن و ہم آہنگی کی حمایت کے لئے حکمت عملی کی تیاری ایک بنیادی کوشش ہوگی۔ راجہ شعیب اکبر نے حاضرین کو شعور فاؤنڈیشن کی تاریخ اور مقاصد سے آگاہ کیا۔