میرکبیر کی قیادت میں زمینداروں کے وفد کی کیسکوچیف سے ملاقات

June 11, 2023

کوئٹہ(پ ر) نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر سابق سینیٹر میر کبیر احمد محمد شہی کی قیادت میں چیف ایگزیکٹو آفیسرکیسکوانجینئر عبدالکریم جمالی سے زمینداروںکے وفد نے کیسکوہیڈکوارٹرمیں ملاقات کی اس موقع پر زمینداروں کو فیڈرز کی ٹریپنگ اورلوڈنگ اور دیگر مسائل پر تفصیل سے گفتگوکی گئی وفد میں نیشنل پارٹی کے نعیم بنگلزئی منگچر کے زمیندار حاجی امیر حمزہ لانگو، محمد ہاشم لانگو، ثناءاللہ لانگو، محمد زمان، ملک مقبول محمد شہی ودیگر شامل تھے۔