کوئٹہ: ڈکیتی میں ملوث گروہ کے پانچ کارندوں سمیت چھ افراد گرفتار

June 11, 2023

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) پولیس نے ڈکیتی میں ملوث گروہ کے پانچ کارندوں سمیت چھ افراد کو گرفتار کرکے اسلحہ اور مسروقہ موٹرسائیکل قبضے میں لےلی پولیس کے مطابق ایس پی سٹی شفقت جنجوعہ کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ شہر میں چوری اور ڈکیتی کرنے والے گروہ کے پانچ کارندے سٹی کے علاقے میں موجود ہے جس پر ڈی ایس پی عاصم شاہ اور ایس ایچ او سٹی کامران بھٹی کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی جس نے گزشتہ روز کارروائی کرتے ہوئے گروہ کے پانچ کارندوں راشد، کلیم اللہ، محمد علی، شاہد، عبداللہ، کو گرفتار کرکے اسلحہ اور مسروقہ موٹرسائیکل قبضے میں لےلی جبکہ بروری پولیس نے ہوائی فائرنگ کرنے والے نوجوان محمد نعیم کو گرفتار کر لیا۔