• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رحیم کاکڑ کی سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو سے ملاقات‘ مسائل سے آگاہ کیا

کوئٹہ(پ ر)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما محمد رحیم کاکڑ نے گزشتہ روز سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو لعل جان جعفر سے ان کے دفتر میں ملاقات کی ۔ اس موقع پر انہوں نے جونیئر و سینئر اور پین کالونی میں پانی اور خراب ٹیوب ویلوں کے مسائل سے انہیں آگاہ کیا۔رحیم کاکڑ نے اس موقع پر کہا کہ محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کا عملہ ٹیوب ویلوں کی دیکھ بھال اور مرمت میں ناکام ہوچکا ہے ، سینٹری ورکر سمیت دیگر تمام عملہ گزشتہ کئی سال سے غائب ہے جس کی صوبائی محتسب کو بھی شکایت کی گئی ۔ انہوں نے لعل جان جعفر سے گزارش کی کہ سرکاری کالونیوں جن میں جونیر سینئر کالونی بھی شامل ہے کے ٹیوب ویل واسا کے حوالے کئے جائیں تاکہ پانی کا دیرینہ مسئلہ حل ہوسکے۔ سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو نے اس موقع پر فوری طور پر ٹیوب ویلوں کی فوری مرمت کی ہدایت کی۔ درایں اثناء محمدرحیم کاکڑ نے پی بی42کے رکن اسمبلی سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنے سالانہ فنڈ میں کالونی کے ٹیوب ویلوں کی مرمت کیلئے بھی فنڈز مختص کریں۔علاوہ ازیں محمد رحیم کاکڑ نے ایک اور بیان میں مطالبہ کیا کہ سپیرہ راغہ روڈ کے غیر معیاری کام کا نوٹس لیا جائے کیونکہ مذکورہ روڈ اکثر جگہوں سے ٹوٹ چکا ہے اور تمام تمام کام غیر معیاری ہورکا ہے لہٰذا ضروری ہے کہ روڈ کا کام معیاری بنایا جائے۔
کوئٹہ سے مزید