• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیشنل پارٹی علمدار روڈ اور ہزارہ ٹاؤن یونٹ کا واسا کیخلاف مظاہرہ

کوئٹہ(پ ر) نیشنل پارٹی علمدرا روڈ اور ہزارہ ٹاون یونٹ کا پریس کلب کوئٹہ کے سامنے مظاہرہ ہوا ، جس سے صوبائی جنرل سیکرٹری چنگیز حئی بلوچ، ضلع کوئٹہ کے جنرل سیکرٹری ریاض زہری ممبر سینٹرل کمیٹی ڈاکٹر رمضان ہزارہ عارف کرد خواتین رہنما سائرہ بتول اور مرکزی کونسلر کامریڈ عیوض کشتمند نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہزارہ ٹاؤن کے عوام عرصہ دراز سے پانی کو ترس رہے ہیں مگر حکومت کی جانب سے کوئی توجہ نہیں دی جارہی ہے بلکہ پورا علاقہ ٹینکر مافیااورپرائیویٹ ٹیوب ویل مافیا نے یرغمال بنایا ہوا ہے ،المیہ یہ ہے کہ واسا انتظامیہ اس مافیا کیساتھ ملی ہوئی ہے ،اس کے علاوہ علاقے کی نام نہاد قوم پرست پارٹی نے بھی اپنے پانچ سالہ دور اقتدار میں سوائے کرپشن اور کمیشن کے علاوہ کچھ نہیں کیا ،اگر وہ چاہتے تو علاقے کے پانی اور بجلی کے مسائل کو حل کر سکتے تھے ۔انہوں نے کہا کہ دوسری جانب موسم گرما میں منظم سازش کے تحت واپڈا کی جانب سے 18 گھنٹے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ ہورہی ہے ،ہزارہ قوم 100 فیصد یوٹیلیٹی بلز ادا کرنے کے باوجود بھی تمام بنیادی حقوق سے محروم ہے، اس تمام صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے پارٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ علاقے کے عوام کو انکے بنیادی حقوق دلانے میں ہر فورم پر آواز بلند کرینگے اگر واسا نے اپنی ذمہ داری ادا نہیں کی تو مجبور اًایم ڈی واسا کے دفتر کے سامنے دھرنا یا بھوک ہڑتال کریں گے۔
کوئٹہ سے مزید