کوئٹہ(پ ر) بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ سائنسز ایشیا پیسفک کوالٹی نیٹ ورک (APQN) کی رکن بن گئی ہے یہ ادارہ اعلیٰ تعلیم میں معیار کی یقین دہانی کے لیے کام کرنے والا ایک نمایاں علاقائی نیٹ ورک ہےیہ سنگ میل بیوٹمز کی تعلیمی میدان میں اعلیٰ معیار اور بین الاقوامی سطح کے اصولوں پر کاربند رہنے کی پختہ عزم کی غمازی کرتا ہے۔ APQN کی ادارہ جاتی رکنیت کے ذریعے BUITEMS کو نیٹ ورکنگ کے مواقع، صلاحیتوں میں اضافے کے اقدامات، اور معیار کی یقین دہانی سے متعلق بہترین طریقہ کار تک رسائی حاصل ہوگی۔