• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان سپر لیگ ،ژوب کلرزنے کوئٹہ نائٹس کو ایک رن سے شکست دیدی

کوئٹہ (خ ن)بلوچستان سپر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ ژوب کلرز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد کوئٹہ نائٹس کو ایک رنز سے شکست دے کر چمپئن شپ ٹرافی اپنے نام کرلی۔کوئٹہ کے بگٹی کرکٹ سٹیڈیم میں بلوچستان سپر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ کے تیسرے ایڈیشن کے مہمان خصوصی گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل کے علاوہ آئی جی ایف سی نارتھ بلوچستان میجر جنرل عابد مظہر، آی جی پولیس بلوچستان معظم جاہ انصاری کے علاوہ اعلی حکام نے شرکت کی۔ژوب کلرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 224 رنز بنائے۔جسکا تعقب کرتے ہوئے کوئٹہ نائٹس نے 9 وکٹوں کے نقصان پر 223 رنز بنائے۔اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ بلوچستان سپر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ کا کامیاب انعقاد ہم سب کی کامیابی ہے کیونکہ اس سے بلوچستان کا سافٹ امیج کو اجاگر کرنے میں معاونت حاصل ہوگی۔گورنر جعفرخان مندوخیل نے بلوچستان سپر لیگ کے تمام منتظمین کو بلوچستان بھر سے باصلاحیت کھلاڑیوں کو اکٹھا کرنے اور کھیلوں کے ذریعے علاقائی ٹیلنٹ کی نشاندہی کرکے انھیں ضروری سہولیات فراہم کرنے پر شاباش دی۔
کوئٹہ سے مزید