• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روزگار کی فراہمی حکومت کی ترجیح ہے‘ پارلیمانی سیکرٹری بہبود آبادی

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)پارلیمانی سیکرٹری بہبود آبادی ہادیہ نواز بہرانی نے کہا ہے کہ نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی صوبائی حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔ یہ بات انہوں نے محکمہ بہبود آبادی کے دفتر میں 45 مرد و خواتین سوشل موبلائزر کو تعیناتی کے آرڈر دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ تقریب میں ڈائریکٹر جنرل بہبود آبادی عظیم کاکڑ ، عامر بہرانی ، سینئر ڈسٹرکٹ افسر ایوب کاکڑ ، اکاؤنٹس افسر لطیف محمد حسنی سمیت دیگر نے بھی شرکت کی ۔ ہادیہ نواز نے کہا کہ صوبے میں بے روزگاری کی وجہ سے نوجوانوں کی بڑی تعداد بے راہ روی کا شکار اور غلط راہ کا انتخاب کررہی تھی ہم نے اقتدار میں آنے کے بعد نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی اور ان کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی اور آج مجھے خوشی ہورہی ہے کہ ایک وعدے کو پورا کرتے ہوئے محکمہ بہبود آبادی میں 45 مرد و خواتین کو ملازمت فراہم کردی ،اب ان کی ذمہ داری ہے کہ اپنے فرائض احسن طریقے سے نبھائیں ۔ ڈائریکٹر جنرل بہبود آبادی نے کہا کہ پارلیمانی سیکرٹری ہادیہ نواز کی کوششوں سے محکمہ بہبود آبادی میں سوشل موبلائزر کی اسامیاں منظور کرائی گئیں اور آج باقاعدہ نوجوانوں اور خواتین میں تقرری کے آرڈر تقسیم کئے گئے ۔
کوئٹہ سے مزید