• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایس بی کے اساتذہ کے آرڈر جاری کئے جائیں، امیدواروں کا مطالبہ

کوئٹہ (پ ر)ایس بی کے اساتذہ امیدواروں عصمت اﷲ، فاروق خورشید عالم، عبدالواحد مینگل اور محمد ابراہیم نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایس بی کے اساتذہ امیدواروں نے 2019پالیسی کے تحت امتحان پاس کیا جس میں محکمہ ایجوکیشن نے مکمل پروسیس کرنے کے بعد عارضی میرٹ لسٹ، ریوائز میرٹ لسٹ اور فائنل میرٹ لسٹ کیلئے امیدواران کو تجویز کیا اور ساتھ ہی آرڈر جاری کرتے وقت ضلع گوادر کے تمام آرڈر جاری کئے گئے جبکہ اس کے بعد لو ایگریگیٹ کو ایشو بنا کر باقی تمام اضلاع کے تعیناتی کے آرڈر روک دیئے جو امیدواران کے ساتھ انصافی اور زیادتی ہے حالانکہ اس سے قبل 2021 میں بھی سی ٹی ایس پی والے لو ایگریگیٹ کے تحت انہیں آرڈر جاری ہوئے تھے انہوں نے کہاکہ تمام لو ایگریگیٹ امیدوار وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی ، وزیر تعلیم راحیلہ حمید درانی اور سیکرٹری تعلیم سے اپیل کرتے ہیں کہ 2019 پالیسی کے تحت آرڈر جاری کئے جائیں۔
کوئٹہ سے مزید