لیپ ٹاپ سکیم میں لاء کے طلباء کو شامل نہ کرنا زیادتی ہے‘ پی ایس او

June 11, 2023

کوئٹہ ( پ ر) پشتونخوا ایس اوضلع کوئٹہ کے زیر اہتمام یونیورسٹی لاء کالج کے سیکرٹری قربان ننگیال کی صدارت نئے طلباء کیلئے ویلکم پارٹی ہوئی اس موقع پر درجنوں طلباء نے پشتونخوا سٹوڈنٹس آرگنائزیشن میں شمولیت کا اعلان کیاتقریب پشتونخوامیپ/پی ایس اوکے دیرینہ ساتھی پرنسپل لاء کالج بیرسٹر امان اللہ شہید کے نام سے منسوب کیا گیاشرکاء نے بیرسٹر امان اللہ شہید اور 8 اگست کے شہدا وکلاء ان کی قربانیوں پر خراج عقیدت پیش کیاپی ایس اوکے زونل آرگنائزر سیف اللہ خان، ڈپٹی آرگنائزرز ہارون موسیٰ خیل، خوشال کاکڑ، ضلع آرگنائزر وارث افغان، ضلع سینئر آرگنائزر رحمت کاکڑ، ثقافت آرگنائزر حفیظ اللہ یاد،ڈپٹی آرگنائزر شہزادہ خان ترین، لاء کالج سیکرٹری قربان ننگیال، صفی اللہ خان ،پشتونخوا لائرز فورم کی جانب سے سینئر معاون جبار بادیزئی ایڈوکیٹ ،ایمل خان کاکڑ اور کالج کے سینئر طالب علم جنید آغا نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سیاست طلباء کیلئے خصوصی طور پر قانون کے طلباء کیلئے لازمی ہے کیونکہ سیاست وہ واحد راہ ہے جس سے محکوم اقوام اپنی محکومیت ختم کرسکتے ہیں اسی لئے وہ قوتیں جو پشتونوں کو محکوم رکھنا چاہتی ہے ہمیشہ طلباء سیاست پر پابندی لگاتی ہےلاء کالج میں سہولیات کا فقدان ہے دوسری طرف وزیراعظم لیپ ٹاپ سکیم میں لاء کالجز کے طلباء کو شامل نہ کرنا زیادتی ہے جلد لاء کالجز کے طلباء کو اس سکیم کا حصہ بنایا جائے۔