جماعت اسلامی کے زیراہتمام آج احتجاج ہوگا

June 11, 2023

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی بلوچستان کے قائم مقام امیر و حق دو تحریک کے قائد مولانا ہدایت الرحمٰن بلوچ اور قائم مقام امیر ضلع کوئٹہ ڈاکٹر نعمت اللہ نے کہا کہ جماعت اسلامی اتوار 11 جون کو بلوچستان بھر میں کراچی میں جماعت اسلامی کا مینڈیٹ چوری کرنے ، غیرآئینی ہتھکنڈوں اور جماعت اسلامی چمن کے امیر قاری امداد اللہ پر فائرنگ کے خلاف یوم احتجاج منائے گی ضلعی ہیڈکوارٹرز سمیت بڑے شہروں میں ریلیاں نکالی جلسے اوراحتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے، جماعت اسلامی کوئٹہ کے زیراہتمام احتجاجی مظاہرہ آج شام پر 5بجے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے ہوگا۔