کراچی (جنگ نیوز) اداکار،گلوکار اور میزبان ڈینو علی جمعہ کو ”جیونیوز“ کے شو ”ہنسنا منع ہے“ کے مہمان ہوں گے۔ ڈینو علی نے مزیدار شو میں اپنے کیریئر میں آنے والی اونچ نیچ اور مستقبل کے پلان اپنے پرستاروں کے ساتھ شیئر کئے۔ حاضرین نے بھی اُن سے سوال پوچھے اور اُن کے ساتھ مزیدار گیمز بھی کھیلے گئے۔ تابش ہاشمی کی میزبانی میں ”ہنسنا منع ہے“ رات11 بجکر5منٹ پر نشر کیا جائے گا۔